پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال،قطر کی ٹیم پیر کو میچ کھیلے گی،رانا مشہود احمد خاں،قذافی سٹیڈیم میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا،ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائیگا،ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے بھی آئیں گی،پنجاب یوتھ فیسٹیول کی کامیابی پر بلوچستان حکومت نے اپنے فیسٹیول کیلئے تعاون کا کہا، صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس
ہفتہ 22 مارچ 2014 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت قطر اور پاکستان اے کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ (پیر)کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم کے 2009 کے دورے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان میں میچ کھیلے گی جو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداحمد خا ن نے ڈی جی سپورٹس عثمان انور اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل مینجر ڈومیسٹک شفیق احمد کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا۔
صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداحمد خا ن نے کہاکہ قطر کی ٹیم کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے بھی ٹیمیں پاکستان آئیں گی جس سے ملک میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے لہٰذامیری عوام سے اپیل ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سٹیڈیم آکر دنیا کو یہ بتا دیں کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجا ب یوتھ فیسٹیول کی بدولت دنیا کا رخ دوبارہ پاکستان کی جانب ہوگیا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی مدبرانہ قیادت کو جاتا ہے جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے مسلم لیگی قیادت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداحمد خا ن کا کہنا تھاکہ برادر ملک ترکی نے ہر شعبہ میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اپنے عالمی شہرت یافتہ ملٹر ی بینڈ کو پاکستان بھیج کر پنجا ب یوتھ فیسٹیول کا تحفہ دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بلوچستان حکومت نے اپنے سپورٹس فیسٹیول کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون کے لیے کہا جس پر ڈی جی سپورٹس بو رڈ پنجا ب عثمان انور نے کوئٹہ جاکر بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ پنجاب حکومت نے مالی تعاون بھی فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول دنیا کا سب سے بڑا اور کم لاگت والا سپورٹس ایونٹ ہے جس میں 48 لاکھ افراد نے شرکت کرکے 32 لاکھ افراد کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں جو ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان کی منزل کی جانب سفر کا آغاز ہے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجرڈومیسٹک شفیق احمد نے کہا کہ پاکستان اے اور قطر کے مابین میچ کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات بین الاقوامی کرکٹ میچ کی طرز پرکئے جائیں گے جبکہ پاکستان اے ٹیم کا اعلان سلیکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا جس میں ملک کے ممتاز کھلاڑی حصہ لیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سموگ تدراک کیس، پولیتھین بیگ پر قابو پانے اور پانی کے بچائو کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،سماعت ..
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، خواتین کے حقوق بارے تبادلہ ..
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان