وزیراعلیٰ پنجاب کا بحریہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس، پولیس حکام سے ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ پنجاب کا بحریہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس، پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بحریہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پرتشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ نجمہ کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے- دریں اثناء پولیس نے گھر کے مالک اور اس کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/03/2014 - 19:46:18

اپنی رائے کا اظہار کریں