موجودہ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری سے لگایا جا سکتا ہے ‘احمد سعید

ہفتہ 22 مارچ 2014 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی کا اندازہ سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری سے لگایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کے حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ، حکمران ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نااہل وزیر محکموں کو تباہ کر رہے ہیں، سارے فیصلے افسران کر رہے ہیں۔

حکومت فیصلہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے اس پاکستان کی اندرونی مسائل بھی بڑھیں گے۔ وزیر اعظم کا پاکستانی فوج کو بیرون ملک نہ بھیجنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کرے وزیر اعظم کا بیان حقیقت پر مبنی ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں