موجودہ دور میں ٹی وی بھی انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے ‘ مشی خان

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:35

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) نامور اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ٹی وی بھی انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ مشی خان نے کہا کہ میرے خیال میں ایک بہترین اداکار وہی ہوتا ہے جو ہر طرح کے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھا سکے ۔ فنکار کیلئے چھوٹی بڑی سکرین کوئی اہمیت نہیں رکھتی اگر اسے یاد رکھا جاتا ہے تو وہ اسکے کردار کی بدولت ہوتا ہے ۔مشی خان نے کہا کہ ٹی وی نے بھی انڈسٹری کی شکل اختیار کر لی ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے اور فنکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس سے مقابلے کی فضاء بھی بنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں