وینا نے پاکستان میں تقریب ولیمہ کی تیاری شروع کردی

ہفتہ 22 مارچ 2014 12:08

وینا نے پاکستان میں تقریب ولیمہ کی تیاری شروع کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) ویناملک نے پاکستان میں ولیمہ کی تقریب کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔وینا ملک نے دبئی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ دبئی اورامریکا میں شادی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات ہرلحاظ سے یادگارتھیں لیکن اب پاکستان میں بھی اسی طرح کی ایک یادگارتقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

میری اوراسد کی فیملیزکے علاوہ بہت سی اہم شخصیات کواسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم کچھ وجوہات کی بناپر فی الحال ولیمہ کی تقریب کی تاریخ بتانا نہیں چاہتی مگریہ طے ہے کہ بہت جلد پاکستان آنیوالی ہوں ۔ اس دوران سب سے پہلے اسلام آباد میں ولیمہ کی تقریب ہوگی جس میں اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ میڈیا کوبھی دعوت نامے بھجوائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں