پنجاب حکومت کا صوبے میں ہائیرایجوکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 22 مارچ 2014 11:39

پنجاب حکومت کا صوبے میں ہائیرایجوکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر صوبے میں بھی ہائیرایجوکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پنجاب میں وفاق کی طرز پر ہائیرایجوکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی یونی ورسٹیوں میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے، اس سلسلے میں نالج پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونی ورسٹی قائم کی جائے گی، اجلاس کے دوران انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبےکی یونی ورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرز کی کمی پوری کرنے کے لئے جامع منصوبہ مرتب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں