لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس37.61پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5067.81 پربندہوا

جمعہ 21 مارچ 2014 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس37.61پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5067.81 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر90کمپنیوں کا کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،24کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ52کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل7 لاکھ99 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ1لاکھ27ہزار500حصص۔ میدیا ٹائمز لمیٹڈ کے1 لاکھ حِصص۔جبکہ بنک الفلاح لمیٹڈکے84 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت11.00روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.41 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں