آئی جی پنجاب نے8 پولیس افسران کے تقرر ی و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
تازہ ترین : 1

آئی جی پنجاب نے8 پولیس افسران کے تقرر ی و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے08 پولیس افسران کے تقرر ی و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر،محمد شعیب خرم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی،ایس پی پی ایچ پی فیصل آبادمحمد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اورتقرری کے منتظر ، ایس پی نعیم الحسن کو ایس پی انوسٹی گیشن خانیوال کی آسامیوں پر تعینات کیا گیاہے۔

اسی طرح اے ایس پی / ایس ڈی پی اوسبزہ زار سرکل لاہور محمد اقبال کوایس ڈی پی او ٹاؤن شپ سرکل لاہور،ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خاور سلیم کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی سی ٹی پی فیصل آباد ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم - l، فیصل آباد طلعت علی خان کو ڈی ایس پی Licensing & HQrs, سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد،ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب ملک طارق محبوب کو ڈی ایس پی سٹی ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اورڈی ایس پی ٹریفک اوکاڑہ محمد اقبال ظفرڈی ایس پی مہر آباد سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/03/2014 - 21:14:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں