دوسرے طارق جاوید ایوارڈ شو کی تقریب آج الحمرا ہال lllمیں منعقد ہو گئی
تازہ ترین : 1

دوسرے طارق جاوید ایوارڈ شو کی تقریب آج الحمرا ہال lllمیں منعقد ہو گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) دوسرے طارق جاوید ایوارڈ شو کی تقریب آج ( ہفتہ ) 22مارچ کو الحمرا ہال lllمیں منعقد ہو گئی جس میں شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نامور شخصیات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔ شو کے تمام دعوت نامے تقسیم کر دیئے گئے ہیں ۔ شو میں گلوکاروں کے ساتھ اداکارائیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔

دوسرے طارق جاوید ایوارڈ شو میں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔ اس حوالے سے ایوارڈ شو کی آرگنائزر شیبا بٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کے نام کو زندہ رکھنے کے لئے ایوارڈ شو کا سلسلہ شروع کیا ہے اور مرتے دم تک اس ایوارڈ شو کو جاری رکھوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ طارق جاوید ایوارڈ شو میں کوئی سفارشی ایوارڈ نہیں ، صرف میرٹ پر آنے والے لوگوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 21/03/2014 - 14:42:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں