اداکارہ صلہ حسین کی کی آخری فلم ”سلطنت “ عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

جمعہ 21 مارچ 2014 14:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) اداکارہ صلہ حسین کی کی آخری فلم ”سلطنت “ عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔ صلہ حسین فلم ” سلطنت “ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ صلہ حسین کے ساتھ سارہ لورین ، میرا ، بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری ، احسن خان ، جاوید شیخ ، کاشف محمود ، نیئر اعجاز ، شبیر جان ، مصطفی قریشی سمیت دیگر اداکار کام کر رہے ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری نے ایٹم سانگ بھی پیش کیا ہے ۔ فلم کے ہدایتکار سید فیصل بخاری ہیں ۔ یاد رہے کہ اداکارہ صلہ حسین شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں