لاہور، اے کیٹگری میں آنیوالے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے کے نوٹسز کا اجراء

جمعرات 20 مارچ 2014 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) صوبائی حکومت نے اے کیٹگری میں آنے والے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے کے نوٹسز کا اجراء کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اے کیٹگری میں آنے والے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔ اے کیٹگری میں مسلم ٹاؤن ، گلبرگ ، ماڈل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ ٹیکس کا نوٹس جاری کرنے پر مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں