مریم نواز ٹانگ کے مسل میں شدید درد کے باعث علیل ہو گئیں، علاج کیلئے ہفتہ کے روز برطانیہ روانگی متوقع

جمعرات 20 مارچ 2014 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف ٹانگ کے مسل میں شدید درد کے باعث علیل ہو گئیں، علاج کے لئے ہفتہ کے روز برطانیہ روانگی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی اور چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم مریم نواز ٹانگ کے مسل میں شدید درد میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے بیرون ملک سے علاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی کل ہفتہ کے روز برطانیہ روانگی کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں