لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے رہنماملک اسحاق کی درخواست ضمانت پردلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 20 مارچ 2014 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر درج مقدمے میں کالعدم تنظیم کے رہنماملک اسحاق کی درخواست ضمانت پروکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔سماعت کے آغاز پر ملک اسحاق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بھکر میں تقریر کرنے پرپولیس کی مدعیت میں بلاجواز مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے پاس تقریر کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں اورایک سال گزرنے کے باوجود اس مقدمے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ کوئی عام شہری بطور گواہ پیش نہیں ہو سکا۔سماعت کے دوران ڈپٹی پر اسیکیوٹر جنرل پنجاب نے موقف اپنایا کہ ملک اسحاق نے اشتعال انگیز تقاریر کیں جس پر نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا اس لئے معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منسوخ کی جائے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں