لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جمعرات 20 مارچ 2014 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

(جاری ہے)

نمائندہ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں جن میں فیصل آباد، گوجرانوالا، صفدر آباد، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، چنیوٹ، پتوکی اور دیگر علاقے شامل ہیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہو سکی اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصانات کی بھی اطلاعات نہیں ہیں۔ -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں