پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ،یقین ہے کہ قومی ٹیم ایشیاء کپ کی کارکردگی دہرائے گی‘ نجم سیٹھی

جمعرات 20 مارچ 2014 15:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سے کہا ہے کہ ٹورنامنٹس جیتیں گے تو بگ تھری کے معاملے میں ہمارا موقف مضبوط اور ہم کچھ حاصل کر سکیں گے ،قومی ٹیم میگا ایونٹ کاٹائٹل جیتنے کیلئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ذکاء اشرف نے کہا کہ ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی بھرپورکارکردگی کی وجہ سے پوری قوم اپنی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہے ۔

پاکستانی قوم اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور یقین ہے کہ قومی ٹیم ایشیاء کپ والی کارکردگی دہرائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید آفرید ی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ میچ وننگ کھلاڑی ہے اور انکی شمولیت سے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں