فنکاروں کو امن، دوستی، بھائی چارے کی فضا ء کوفروغ دینا ہے، اس کیلئے میری ہرطرح کی خدمات پیش ہیں ‘رضا مراد

جمعرات 20 مارچ 2014 12:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) معروف بھارتی اداکار رضا مراد نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے چرچے توپوری دنیا میں عام ہیں،کوئی بھی غیرملکی جب پاکستان آتا ہے تواس کی میزبانی کیلئے ہرایک پاکستانی تیاررہتا ہے، مجھے بھی پاکستان خصوصاً لاہوریوں سے ملنے والے پیار کو زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتا ، ہم فنکاروں کو دونوں ملکوں کے لوگوں کی دوری مٹانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ جب مجھے پہلی مرتبہ پاکستان آنے کا موقع ملا تواپنی تمام فنی مصروفیات ملتوی کر کے پاکستان آیا لیکن وقت کی قلت کی وجہ سے زیادہ گھوم پھر نہیں سکا اس لیے دوبارہ پاکستان آیا ہوں جس طرح سے پاکستان میں پیار ، محبت اور عزت دی جاتی ہے یہ ایک فنکار کے لئے کسی ایوارڈ سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن، دوستی، بھائی چارے اورپیارکی فضا ء کوفروغ دینا ہے۔ اس کیلئے میری ہرطرح کی خدمات پیش ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارتی اداکار رضا مراد اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں