پنجاب حکومت کا امتحانی نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 20 مارچ 2014 11:37

پنجاب حکومت کا امتحانی نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں امتحانی نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب میں تعلیم کے فروغ سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں امتحانی نظام کو رواں سال کے آخر تک مکمل طورپر کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب میں تعلیم کے فروغ اوراساتذہ کی کارکردگی کو بہتربنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، پنجاب میں امتحانی نظام کو پیپرز سیٹنگ سے مارکنگ تک فول پروف بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ رواں سال کے آخر تک امتحانی نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل مکمل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں