پنجاب اسمبلی: الطاف حسین کے بیان پرتحریک انصاف کی مذمتی قرارداد
تازہ ترین : 1

پنجاب اسمبلی: الطاف حسین کے بیان پرتحریک انصاف کی مذمتی قرارداد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان پرتحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی۔تحریک انصاف کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے فوج کوبغاوت پر اکسانے کے بیانات کی ایوان مذمت کرتاہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے 30 ویں یوم تاسیس پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج، حکومت کے کہنے پر کسی ملک میں دستے نہ بھیجے، اسے کہہ دینا چاہیے کہ ہم مسلمانوں کا قتل عام کرنے اور شیعہ سنی کی لڑائی لڑنے کسی ملک نہیں جائیں گے۔

وقت اشاعت : 19/03/2014 - 14:35:55

اپنی رائے کا اظہار کریں