زریں کو تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ، اداکارہ نے دو فلموں کی حامی بھر لی
تازہ ترین : 1

زریں کو تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ، اداکارہ نے دو فلموں کی حامی بھر لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) اداکارہ زریں کو دو فلموں کی کامیابی کے بعد مزید تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ، اداکارہ زریں نے دو فلموں میں کام کرنے کی آفر قبول کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زریں کی رواں ماہ میں دو پنجاب فلمیں ریلیز ہوئی جن میں ” نصیبو “ اور ” پتر مکھن گجر دا “ شامل ہیں ، ان فلموں کی کامیابی کے نے اداکارہ زریں کے لئے مزید فلموں میں کام کرنے کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔ زریں کو تین پروڈیوسروں نے اپنی فلموں میں کام کرنے کی آفر کی ہے ۔ اداکارہ زریں نے دو فلموں میں کام کرنے کی آفر قبول کر لی ہے ۔ اس کے علاوہ اداکارہ زریں کی تین فلمیں آن سیٹ ہیں جن میں ” داستان “، ” طوفانی رات “ اور ” اذان “ شامل ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/03/2014 - 13:54:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں