ایف آئی اے نے کروڑوں کی گیس چوری میں ملوث ہونے پر محکمے سے نکالے گئے افسران و ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا،مذکورہ افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کر کے ان سے ریکوری کرنے کیلئے فہرست مرتب کر کے منظوری کیلئے بھجوا دی گئی‘ ذرائع

منگل 18 مارچ 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کروڑوں روپے کی گیس چوری کرانے میں ملوث ہونے پر محکمے سے نکالے گئے افسران و ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا ،مذکورہ افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کر کے ان سے ریکوری کرنے کیلئے فہرست مرتب کر کے منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے کروڑوں روپے کی گیس چوری میں ملوث افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کو صرف تحقیقات اور ملازمتوں سے برطرف کرنے تک محدود رکھا ہے ۔

جسکے بعد ایف آئی اے میں بجلی اور گیس چوروں کی گرفتاری کیلئے قائم کئے گئے الیکٹرک ،سوئی گیس انسداد چوری سیل نے انکے خلاف مقدمات درج کرانے اور ان سے اس مد میں ریکوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر پچاس کے قریب افسران و ملازمین کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے جسے حتمی منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا ہے اور اسکی منطوری ملتے ہی ان افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں