لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،یل ایس ای 25 انڈیکس66.08پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5198.28 پر بند ہوا

منگل 18 مارچ 2014 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس66.08پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5198.28 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر97کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل13لاکھ97 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ 3 لاکھ 97 ہزار حصص۔ عسکری بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ37ہزار500حِصص۔جبکہ سوئی سدر گیس کمپنی لمیٹڈکے1 لاکھ37ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.00روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.61 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں