ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار850میگاواٹ

منگل 18 مارچ 2014 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار850میگاواٹ ہے،شہروں میں 6سے8گھنٹے اور دیہات میں10سے12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 9ہزار650میگاواٹ ہے اور طلب11ہزار500میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 2ہزار690میگاواٹ ہے،تھرمل سے ایک ہزار150میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ آئی پی پیز کا بجلی کی پیداوار میں حصہ 5ہزار810میگاواٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں