عارضی معاشی پالیسیاں ملک وقوم دونوں کیلئے نقصان کاباعث ہیں‘ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب
منگل 18 مارچ 2014 16:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو امداد اور آئی ایم ایف سے قرض لے کر چلایا جا رہا ہے ، رواں سال 2013-14میں ملکی جی ڈی پی کا30فیصد قرض کی ادائیگی میں چلاجائے گا،اندرون ملک6کھرب 72ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ان میں سے4کھرب66ارب روپے نوٹ تبادلے اور2کھرب6ارب روپے کے خالص نئے نوٹ چھاپے گئے ہیں،حکومت نے قلیل مدت میں 750ارب روپے سٹیٹ بنک سے قرض لیاہے،اس ساری صورتحال سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں کمی سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کے باعث ہے۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی بلاشبہ خوش آئند ہے مگر اس کے اچھے اور دوررس اثرات عام لوگوں پر بھی دیکھے جانے چاہئیں۔(جاری ہے)
عارضی بنیادوں پر بنائی جانے والی پالیسیاں ملک وقوم دونوں کے لئے نقصان کاباعث ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی حکمت عملی ترتیب دیں جن سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف میسرہو۔
انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باجود پٹرولیم مصنوعات،ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں کسی قسم کاکوئی فرق نہیں آیا۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں۔40فیصد لوگ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔اعدادوشمار کے گورکھ دھندے سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی ہے۔مسائل جوں کے توں ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ ادارے فروخت کرنے کی بجائے اہل لوگوں کے حوالے کیے جائیں۔کرپٹ عناصر کاقلع قمع اور میرٹ پر بھرتیاں کرکے ہی خسارے کو ختم کیاجاسکتا ہے۔ملک وسائل سے مالامال ہے مگر ہم پھربھی دنیامیں رسوا ہورہے ہیں۔محب وطن قیادت کے فقدان نے ہمیں اس نہج پر پہنچادیا۔پاکستان میں معاشی استحکام ناگزیر ہوچکاہے اور اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید