اداکارہ ثناء نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے چمپئن بننے کی پیش گوئی کر دی

منگل 18 مارچ 2014 13:21

اداکارہ ثناء نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے چمپئن بننے کی پیش گوئی کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) اداکارہ ثناء نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے چمپئن بننے کی پیش گوئی کر دی ،اداکارہ ثناء کا کہنا ہے کہ مجھے خواب آیا ہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے سے میری اور پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ اداکارہ ثناء نے کہا کہ میرے اکثر خواب سچے ثابت ہوتے ہیں اور امجھے امید ہے کہ اس مرتبہ بھی میرا خواب حقیقت ثابت ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے پہلے میچ میں ہی کامیابیوں کا آغاز کر دے گا ۔ باقی غیب کا تمام علم خدا سب سے بہتر جانتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں