بہت جلد اپنے پرستاروں کیلئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی‘ فریحہ پرویز ..
تازہ ترین : 1
بہت جلد اپنے پرستاروں کیلئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی‘ ..

بہت جلد اپنے پرستاروں کیلئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی‘ فریحہ پرویز

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنے پرستاروں کے لئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی ، خدا کا شکر ہے کہ میری جتنی بھی البمز ریلیز ہوئیں ان میں ہر ایک نے کامیابی حاصل کی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں میرا امریکہ کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ، امریکہ کی جس ریاست میں پرفارم کیا وہاں توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ۔ فریحہ پرویز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ملک میں امن و امان قائم ہو اور دوبارہ بڑے لائیو کنسرٹ کا سلسلہ شروع ہو سکے تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح کے مواقع ملک سکیں ۔

وقت اشاعت : 18/03/2014 - 13:20:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں