نامور اداکار محبوب عالم کی بیسویں برسی خاموشی سے گزر گئی

منگل 18 مارچ 2014 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء ) ٹی وی کے نامور اداکار محبوب عالم کی بیسویں خاموشی سے گزر گئی ۔ گزشتہ روز برسی کے موقع پر کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہو سکی ۔ محبوب عالم کا شمار پی ٹی وی کے ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے اپنی پہچان بنائی ۔

(جاری ہے)

محبوب عالم کو پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” وارث “ سے حقیقی معنوں میں شہرت ملی انہوں نے اس ڈرامہ سیریل میں چوہدری حشمت کے کردار میں حقیقت کے کردار کے قریب اداکاری کی اور آخری دم تک وہ چوہدری حشمت کے کردار کے طور پر پہچانے جاتے تھے ۔ محبوب عالم 18مارچ 1994ء کو اس دنیا فانی سے کوچ کر کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں