، ہمیں سب سے پہلے اپنی انڈسٹری کو مضبوط کرنا چاہیے‘گلوکارہ راگنی

منگل 18 مارچ 2014 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں پاکستانی لوگ اپنی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے بجائے بھارت میں کام کرنے ترس رہے ہیں ، ہمیں سب سے پہلے اپنی انڈسٹری کو مضبوط کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ راگنی نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں وہ اپنے وطن کی وجہ سے ہیں اسی لئے ہمیں اپنے ملک کو چھوڑ کر کسی بھی صورت دوسرے ممالک میں چند پیسوں کے لئے نہیں جانا چاہیے اور تمام فنکاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھار ت جا کر کام کرنے کو ترجیح دینے کے بجائے پاکستانی انڈسٹری کو مضبوط کریں کیونکہ پاکستانی انڈسٹری مضبوط ہو گی تو اس سے دنیا میں پاکستانی ثقافت کو بھی بہتر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں