لاہور میں موسلا دھار بارش ،موسم سرد

منگل 18 مارچ 2014 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) لاہور میں شام کے وقت موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے آسمان پر دن بھر بادل چھائے رہے ، کہیں بوندا باندی اورکہیں ہلکی بارش ہوئی ،جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ،رات دس بجے گرج چمک کا سلسلہ شروع ہوگیا ،جس کے بعد تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے، قصور ، پتوکی ،پاک پتن ، ساہی وال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی،گذشتہ چند روز کے دوران لاہور میں درجہ حرارت 29 ڈگری سنٹی گریڈ کے قریب پہنچ گیا تھا ،بارش سے درجہ حرارت گر گیا اور سردی کچھ کچھ لوٹ آئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں