لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف دائر الیکشن ..
تازہ ترین : 1

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف دائر الیکشن پٹیشن پر فیصلہ سنانے سے روکدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو حکومتی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف دائر الیکشن پٹیشن پر فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 21مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔سماعت کے دوران رکن اسمبلی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکی موکل کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔الیکشن ٹربیونل میں موقف فراہم کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا جو آئینی تقاضوں کے خلاف ہے۔معزز عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 21 مارچ کو جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

وقت اشاعت : 17/03/2014 - 22:44:20

اپنی رائے کا اظہار کریں