چھ سال انتظار کر لیا، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال چالو کروانے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے‘ چودھری پرویزالٰہی ،پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت سے ایک کروڑ سے زائد عوام شدید متاثر ہے، میرا منصوبہ ہونے کی وجہ سے اسے چلنے نہیں دیا جا رہا ،عزیز بھٹی ہسپتال میں چودھری ظہورالٰہی بلاک پہلے بھی خود بنا کر دیا اب تزئین و آرائش کیلئے فنڈز اپنی جیب سے دوں گا ‘ میڈیا سے گفتگو
پیر 17 مارچ 2014 19:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال روک کر گوجرانوالہ ڈویژن کی ایک کروڑ سے زائد آبادی کو سزا دی جارہی ہے، چھ سال سے ہسپتال کی بلڈنگ مکمل ہو چکی ہے لیکن بلڈنگ تباہ اور مشنری خراب ہو رہی ہے، پنجاب حکومت میرا منصوبہ ہونے کی وجہ سے چلنے نہیں دے رہی اور کارڈیالوجی ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے حالانکہ یہاں دل کے ہسپتال کی اشد ضرورت ہے، بڑا انتظار کر لیا لیکن حکومت نے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا اس لیے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
وہ گجرات میں عزیز بھٹی ہسپتال میں چودھری ظہورالٰہی بلاک کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلے بھی چودھری ظہورالٰہی بلاک اپنی جیب سے بنا کر دیا اب بھی تزئین و آرائش کیلئے مطلوبہ فنڈز خود دوں گا کیونکہ پنجاب حکومت سے کسی قسم کی توقع رکھنا فضول ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگوں کے اتحاد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اتحاد کیلئے کوششیں کیں انہیں بھی یہی جواب ملا ہے کہ جماعت کو ضم کیا جائے اس لیے اب اتحاد کیلئے کوئی کوشش نہیں ہو رہی۔
چودھری پرویزالٰہی نے نرسز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی خدمت کرنے والی نرسوں سے ڈاکوؤں جیسا سلوک کیا گیا ہے قوم کی بیٹیوں پر پولیس سے تشدد کروایا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، جس کسی نے تشدد کے احکامات صادر کیے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور نرسز کو فوری مستقل کیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے قومی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ دو تین ماہ بعد بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود، چودھری خالد اصغر گھرال، چودھری اشرف ریحانیہ و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ