وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے کی زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے ..
تازہ ترین : 1

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے کی زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق اجلاس ،پنجاب میں ریلوے کی زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائیگا‘ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پنجاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے کی زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں ریلوے کی زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی زمینوں کے ٹائٹل کا خصوصاً ذکر کیا جہاں صوبائی حکومتوں سے معاملات طے کئے جا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/03/2014 - 18:42:44

اپنی رائے کا اظہار کریں