پنجاب حکومت کی دھمکی کام کرگئی، نرسوں نے دھرنا ختم کردیا

پیر 17 مارچ 2014 16:04

پنجاب حکومت کی دھمکی کام کرگئی، نرسوں نے دھرنا ختم کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) پنجاب حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ لیٹر وصول نہ کرنے کی صورت میں برطرفی کی دھمکی کے بعد احتجاج کرنے والی نرسوں نے دھرنا ختم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھی ایڈہاک نرسوں کی رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حکومت سے کوئی جھگڑا نہیں وہ اپنے حق کے لئے احتجاج کررہی تھیں تاہم انہیں پتہ چلا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرکے 60 کنٹریکٹ نرسوں کو مستقل کیا ہے اور انہیں بھی مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں ان کے تحفظات دور کئے ہیں۔

اس لئے وہ اپنے احتجاج کو ختم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈیوٹیوں میں واپس جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے احتجاج کرنے والی نرسوں کو کنٹریکٹ لیٹر وصول کرنے کے لئے آج کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ جن نرسوں نے لیٹر وصول نہ کئے وہ برطرف کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں