اداکار کاشف محمود نے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے

پیر 17 مارچ 2014 12:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) اداکار کاشف محمود نے آشیانہ ویلفیئر ٹرسٹ کر زیر اہتمام گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ااداکار کاشف محمود نے گردوں کے ڈائلسز میں مبتلا بچوں کی جان بچانے کے لئے فری ڈائلسز کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس ضمن میں آشیانہ ویلفیئر ٹرسٹ ایک نجی ہسپتال کے تعاون سے گردوں کے امراض میں مبتلا غریب بچوں کو مفت ڈسپنسر کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں نجی ہسپتال انتظامیہ سے رابطے جاری ہیں ۔ سال 2014ء کے دوران ہی گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج و معالجہ شروع کر دیا جائے گا ۔اس حوالے سے اداکارہ کاشف محمود نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے بھی دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے آشیانہ ویلفیئر ٹرسٹ پیش پیش رہا ہے اور اب غریب مریضوں جو خصوصاً ڈائلسز کے مراحل سے گزر رہے ہیں جن کے پاس ڈائلسز کروانے کے لئے پیسے نہیں ہوتے ان کے لئے یہ قدم اتھایا ہے اور خدا کے فضل سے جلد مریضوں کا علاج بھی شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے اس نیک عمل میں جو سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے میں ان کے بے حد شکرگزار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں