پاکستان بھارت کی حکومتیں ہجرت کرجانیوالوں کو آبائی شہروں میں آنے جانے میں آسانی دینے کیلئے قوانین وضع کریں‘ اوم پوری،امریکہ کی فلم انڈسٹریز کیساتھ کام کرچکا ہوں ،اب پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے ‘ بھارتی اداکار کی پریس کلب میں گفتگو
اتوار 16 مارچ 2014 18:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجینڈورسٹائل اداکار اوم پوری نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کو دونوں ممالک سے ہجرت کرجانے والے لاکھوں افراد کو اپنے آبائی شہروں میں آنے جانے میں آسانی دینی چاہیے اور ایسے قوانین وضع کرنے چاہئیں جس سے بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی کے دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے ملک میں آ جا سکیں،اگر انھیں دنیا کے کسی بھی ملک میں بار بار سفر کرنے کا کہاجائے تو وہ پاکستان کے شہر لاہور میں باربار آنا پسند کریں گے۔
وہ اتوا ر کے روز لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری محمدشہباز میاں،قمرالزمان بھٹی،محبوب احمد چوہدری اور بلال غوری نے معزز مہمان کو پریس کلب میں خو ش آمدید کہا۔(جاری ہے)
اوم پوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ دنیا کے کئی ممالک کے سفر کرچکے ہیں جہاں کسی نہ کسی حوالے سے ان کا واسطہ پاکستانیوں سے پڑتارہا ہے اور میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے ہر جگہ پاکستانی قوم نے عزت بخشی ہے میں اس کے لئے ہمیشہ ان کا مشکور رہوں گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے بھی آئے ہیں لیکن جو محبت ،خلوص اور ذہانت انہوں نے لاہور میں دیکھی ہے وہ صرف انہی کا خاصہ ہے،اکثر باہر کے ممالک کے لوگ لاہورکو ان کے کھانوں کے باعث یادرکھتے ہیں لیکن میں سمجھتاہوں کہ یہاں کی اصل خوشبواور رنگ لاہوریوں کی محبت ہے جس کی وجہ سے ہرکوئی لاہورکادیوانہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر انھیں دنیا کے کسی بھی ملک میں بار بار سفر کرنے کا کہاجائے تو وہ پاکستان کے شہر لاہور میں باربار آنا پسند کریں گے۔ ان کا کہناتھاکہ وہ برطانیہ اور امریکہ کی فلم انڈسٹریز کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اب ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلم میں بھی کام کریں۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک ایسی شخصیت ہمارے درمیان موجودہیں جو ناصرف انسان دوست ہیں بلکہ امن کے دائی بھی ہیں،انھوں نے ہر پلیٹ فارم سے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کو فروغ دیاہے۔ صدر ارشدانصاری نے اداکار اوم پوری کو ان کی خدمات پرلاہور پریس کلب کی اعزازی لائف ممبر شپ دینے کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں گورننگ باڈی کی جانب سے معزز مہمان کو شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے اور پاکستان کے مشہور گٹارسٹ سجاد طافو نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ