غذا میں حرام اشیاء کی شمولیت کاانکشاف۔۔۔ مرغیوں کو حرام اشیاء کی فیڈ دی جاتی ہے
تازہ ترین : 1
غذا میں حرام اشیاء کی شمولیت کاانکشاف۔۔۔ مرغیوں کو حرام اشیاء کی فیڈ ..

غذا میں حرام اشیاء کی شمولیت کاانکشاف۔۔۔ مرغیوں کو حرام اشیاء کی فیڈ دی جاتی ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)غذا میں حرام اشیاء کی آمیزش کے معاملے پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اتفاق رائے سے تحریک چلائینگے اور اس حوالے سے مختلف مدارس کی تنظیموں کے ذریعے لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی جبکہ مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے ذریعے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں آواز بھی اٹھائی جائے گی ۔

ملک کی مشہور نیوز ایجنسی"آن لائن" کے مطابق مرغیوں کی افزائش نسل اور دیگر معاملات میں حرام اشیاء کی آمیزش کی جارہی ہے اور مرغیوں کو حلال طریقے سے ذبح کرنے کی بجائے ان کو مشینوں کے ذریعے سر کاٹ کر گوشت راولپنڈی اور دیگر شہروں کو بھجوایا جاتا ہے جہاں سے شہری یہ گوشت خریدتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں حرام گوشت اور حرام اشیاء کی غذا میں آمیزش بارے لوگوں نے علماء کرام سے رجوع کیا تھا.

وقت اشاعت : 16/03/2014 - 17:10:28

قارئین کی رائے :

  • sagheer-ul-Hassan Says : 17/03/2014 - 12:47:57

    In Pakistan more than 30 % peoples drinks SHARAB specially in the elite class, so let them to eat Pigs, dog, rates & cats etc.

    Reply to this comment
  • ءمر حیا رت کی رائے : 16/03/2014 - 19:47:02

    دالڈا گھی میں جو تیل استمئا ل ہو رہا ہے کیا یہ حلا ل اشیا کا ہے یا اس میں بی مردار جانورں کی چربی اور ان کی ہڈیوں کی چکنات تو نیں شا مل کی جاہری شکریہ

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں