وزیر اعظم محمد نواز شریف کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ لاہور ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم محمد نواز شریف کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ لاہور کا فضائی دورہ،وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے راوی زون ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)وزیرا عظم محمد نواز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ شہر کا فضائی دورہ کیا ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے وزیر اعظم کو راوی زون ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شہر کے دیگر حصوں کا بھی فضائی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ اور حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے جانیوالے منصوبوں کی تعمیر کو اعلان کردہ مدت کے اندر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کے آغاز سے قبل اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور اسے آنے والے سالوں کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا جائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2014 - 14:39:34

اپنی رائے کا اظہار کریں