دہشتگردی ختم ہونی چاہئے،بندوق سے عوام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،پرویز ..
تازہ ترین : 1
دہشتگردی ختم ہونی چاہئے،بندوق سے عوام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں ..

دہشتگردی ختم ہونی چاہئے،بندوق سے عوام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،پرویز رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ دہشتگرد اس بات پر مجبور کرتے ہیں کہ ان کے خیالات درست ہیں ، کیا یہ ریاست کے مفاد میں ہے کہ دہشت گردوں کو زندہ رکھا جائے ۔ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے حکومت کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اور صحافیوں کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ بندوق سے عوام کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وقت اشاعت : 16/03/2014 - 13:29:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں