اوم پوری اور دیویا دتہ کا الحمرا میں پیش کیا جانا والا اسٹیج ڈرامہ ’‘ تیری امریتا “ اختتام پذیر ہو گیا،دونوں ممالک کی حکومتیں تعلقات کی بہتری کی ٹھان لیں تو دنیا کی کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ‘ اوم پوری

اتوار 16 مارچ 2014 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بھارتی اداکار اوم پوری اور دیویا دتہ کا الحمرا میں پیش کیا جانا والا اسٹیج ڈرامہ ’‘ تیری امریتا “ اختتام پذیر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں صرف کردار تھے جنہیں بھارتی اداکاروں نے انتہائی خوبصورتی سے نبھایا ۔ اوم پوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر اس حقیقت کا اندازہ ہواکہ یہاں کے عوام ہمیں کس قدر پیار کرتے ہیں ۔ اوم پوری نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کی حکومتیں تعلقات کی بہتری کی ٹھان لیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں