گزشتہ دور میں بد عنوانی میں ملوث رہنے والے افسران کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ‘ وفاقی وزیر ریلوے ،اب ریلوے میں کلچر بدل چکا ہے اوریہاں دو نمبری کی کوئی گنجائش نہیں رہی ‘ خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 15 مارچ 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں بد عنوانی میں ملوث رہنے والے افسران کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ،اب ریلوے میں کلچر بدل چکا ہے اوریہاں دو نمبری کی کوئی گنجائش نہیں رہی ۔ وہ ہفتے کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں مختلف کمپنیوں کے برانڈ منیجرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اجلاس میں جنرل منیجرریلوے آپریشنز انجم پرویز ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک ، چیف کمرشل منیجر پسنجر عبدالحمید رازی، چیف کمرشل منیجر فریٹ زبیر شفیع غوری سمیت سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دو سیشن ہوئے پہلے سیشن کی صدارت جنرل منیجر آپریشنز نے کی۔ جس میں برانڈ منیجرز کے ساتھ دو گھنٹے گفتگو ہوئی ابتدائی طور پر دو ٹرینوں خیبر میل اور تیز گام کی برانڈنگ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہٴ خیال ہواا ور بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی برانڈنگ سے متعلق بھی غوروخوض ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اختتامی سیشن سے خطاب میں برانڈ منیجرز سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز بذریعہ ای میل محکمہ ریلوے اور انہیں بھجواسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں ہونے والے کنٹریکٹوں میں بہت سی خامیاں تھیں۔جن میں ریلوے کے کرپٹ افسران بھی شامل تھے۔اب ریلوے میں ہر کام میں شفافیت اور ریلوے کے ساتھ نیک نیتی ہوگی جس کا فائدہ ریلوے کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں