اگر کوئی میری اداکاری پر مثبت تنقید کرتا ہے تو برا نہیں لگتا ،ہر بار پہلے سے اچھی اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر ہی ہیں ، جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اتنی خواتین اداکاریں موجود نہیں تھیں جتنی آج ہیں ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

15مارچ 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے پی ٹی وی سمیت جن ٹی وی چینلز پر اداکاری کی لوگوں نے اسے ہمیشہ پسند کیا ۔ اگر کوئی میری اداکاری پر مثبت تنقید کرتا ہے تو مجھے برا نہیں لگتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ڈرامہ سیریل میں پہلے سے اچھی اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں