سال 2014ء میں تیسری پاکستانی فلم ” دنیا “ نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) سال 2014ء کے تیسرے ماہ میں تیسری پاکستانی فلم دنیا “ نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ۔ فلم کی نمایاں کاسٹ میں اداکارہ صائمہ ، معمر رانا ، نرگس ، ریمبو ، شفقت چیمہ اور گوشی خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہجڑوں کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم کے پہلے شو میں ہجڑوں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھی اوراس فلم کو پسندیدگی کی سند بھی دیدی ۔ فلم کے رائٹر عبداللہ چلی ، پروڈیوسر ملک شہزاد منور اور زاہد عبداللہ اور ہدایتکار شاہد رانا ہیں ۔ یاد رہے کہ فلم دنیا “ سے قبل دو لالی ووڈ پنجاب فلمیں ” نصیبو “ اور ” پتر مکھن گجر دا “ بھی ریلیز ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں