سینئر اداکار عابد علی پیر کو اپنی 62ویں سالگرہ منائیں گے

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کل ( پیر ) کو اپنی 62ویں سالگرہ منائیں گے ۔ عابد علی 17مارچ 1952کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اب تک بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ عابد علی کی اہلیہ اور ان کی صاحبزادہ ایمان علی بھی شوبز کی دنیا میں بڑی مقبول ہیں ۔ سینئر اداکار عابد علی اپنی زندگی کی 62بہاریں دیکھ چکے ہیں اور کل ( پیر ) 17مارچ کو وہ اپنی 62ویں سالگرہ کا کیک کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں