سرحدوں کے دونوں جانب زیادہ لوگ پیار کرنے والے ہیں‘ اوم پوری،پاکستان اور بھارت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جو جھگڑے کا باعث ہیں‘ لاہور میں جو اپنائیت اور محبت ملی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات خراب ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں‘بھارتی اداکار ، آج کا دور اقوام کے درمیان روایتی جنگ و جدل کی بجائے معاشی مسابقت کا زمانہ ہے‘ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور ثقافتی وفود کے تبادلے اور کھیلوں کے مقابلو ں سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے ‘حمزہ شہباز
جمعہ 14 مارچ 2014 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ سرحدوں کے دونوں جانب زیادہ لوگ پیار کرنے والے ہیں‘پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سینئر بھارتی اداکار اوم پوری لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن گئے اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا کہ پاکستانیوں سے ملنے کے بعد باہمی جھگڑوں کی باتیں افواہیں لگتی ہیں، دوریاں رکھنے والے لوگ بہت کم ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ اب روایتی جنگ کا نہیں اقتصادی جنگ کا دور ہے، تجارت سے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے، محبت کی زبان کو عام کرنا چاہیے، حال ہی میں بھارتی بچیوں کے آنے سے میدانوں میں رونقیں لوٹ آئیں۔انہوں نے کہا کہ محبت کی زبان کا اثر سرحد کے پار بھی جاتا ہے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھارت سے تعلقات کے حوالے سے آج بھی اپنے 1997ء کے موقف پر قائم ہے جب واجپائی دوستی بس پر لاہور آئے تھے اور مینار پاکستان کے سائے تلے دونوں ملکوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات کا اعلان کیا تھا‘
حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف ہمسایہ ملکوں سے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کی ٹھوس کمٹمنٹ پر عمل پیرا ہیں۔
آج کا دور اقوام کے درمیان روایتی جنگ و جدل کی بجائے معاشی مسابقت کا زمانہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور ثقافتی وفود کے تبادلے اور کھیلوں کے مقابلو ں سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے درمیان روایتی کشیدگی کو ختم کرکے اپنے اپنے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی دوڑ شروع ہونی چاہئے۔ یہی مثبت مسابقت دونوں ملکوں کے عوام کی تقدیر بدلے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جو جھگڑے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لاہور میں جو اپنائیت اور محبت ملی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات خراب ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے قریبی تعلقات اور باہمی محبت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم واجپائی میں دوستی بس لے کر لاہور آئے تھے لیکن پیچھے سے کسی نے پٹاخہ چلا کر بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کی گاڑی پٹری سے اتار دی تھی۔ بھارتی اداکار نے حمزہ شہباز سے ملاقات سے قبل حضرت داتا دربار پر حاضری دی اور انتظامات کو سراہا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ترجمان
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے