ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم لاہور سے بنگلہ دیش کیلئے روانہ

جمعہ 14 مارچ 2014 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) ٹی 20 میں شرکت کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگئی۔روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ معین خان نے کہا کہ ٹیم کامورال بلندہے اور ورلڈ ٹی20کے لئے کھلاڑی فارم میں ہیں ۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، البتہ شاہد آفریدی کی فٹنس پر تھوڑی تشویش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں ہمیشہ پریشرہوتاہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ ورلڈکپ جیت کر قوم کو جیت کا تحفہ دینگے۔ معین خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان فیورٹ ہے۔ فیلڈنگ میں مزید بہتری لانا پڑے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان فا تح بن کر لوٹے گا اور قوم کو جیت کا تحفہ دینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں