کلاسیکل رقص کی سرپرستی کرتے ہوئے قومی سطح پر اکیڈمی بننی چاہیے ‘ اداکارہ شین

جمعہ 14 مارچ 2014 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) اداکارہ شین نے کہا ہے کہ کلاسیکل رقص کی سرپرستی کرتے ہوئے قومی سطح پر اکیڈمی بننی چاہیے جو اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں ہو ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلاسیکل رقص ایک آرٹ ہے جو پاکستان سے ختم ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ناہید صدیقی اور نگہت چوہدری نے اس آرٹ کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ ہمیں ان دونوں کلاسیکل رقص استادوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔ اداکارہ شین نے مزید کہا کہ آج جو ڈانس ہو رہا ہے اس میں کلاسیکل ڈانس موجود نہیں ۔ صرف اچھل کود سے کام چلایا جا ر ہا ہے ۔ اسی لیے پاکستان میں کلاسیکل رقص کے لئے اکیڈمیوں کی اشد ضرورت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں