اداکارہ زارا اکبر نے اپنے ڈرامے کی تمام فیس تھر کے قحط زدگان لوگوں کے نام کر دی

جمعہ 14 مارچ 2014 13:00

اداکارہ زارا اکبر نے اپنے ڈرامے کی تمام فیس تھر کے قحط زدگان لوگوں کے نام کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) اداکارہ زارا اکبر نے اپنے ڈرامے کی تمام فیس تھر کے قحط زدگان لوگوں کے نام کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلمسٹار زارا اکبر نے اپنے اسٹیج ڈرامے کا تمام معاوضہ تھر کے قحط زدگان لوگوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ مصیبت کے اس وقت میں تھر کے آفت زدہ لوگوں کو ہماری ضرورت ہے ، اگر ہم نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہ دیا تو شاید آنے والے وقتوں میں خدا نخواستہ ہم بھی کسی مصیبت سے دوچار ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتی کہ تھر کے قحط کا ذمہ دار کون ہے لیکن جو بھی ذمہ دار ہو لیکن ہمیں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔ اداکارہ زارا اکبر نے اپنی فنکار برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنی کمائی کا کچھ حصہ اپنے بھوکے بہن بھائیوں کے نام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں