لاہور ریجن میں تین ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

جمعہ 14 مارچ 2014 12:01

لاہور ریجن میں تین ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) لاہور ریجن میں تین ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو ایک بار پھر اڑتالیس گھنٹے کے لیے کھول دیا گیا۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث دس دسمبر سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی تھی جسکے بعد ہائی کورٹ نے آرڈر دیا کہ ہفتے میں گیس کی فراہمی کو دو روز کے لیے یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

سوئی گیس حکام نے اعلان کیا کہ جمعہ کی صبح چھ بجے سے لیکر اتوار کی صبح چھ بجے تک گیس اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ اسکے باوجود شہر بھر میں بیشتر سی این جی اسٹیشز عملے کی عدم دستیابی اور مشینری کی خرابی کے باعث بند رہے۔ گیس بھروانے کے لیے صبح سویرے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں نےاس حکومتی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے انکے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو چکے ہیں۔ سی این جی کی دوبارہ بحالی سے ایک بار پھر ہمارے گھریلو بجٹ میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں