پنجاب اسمبلی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کیلئے ازخود نوٹس لینے کا اختیار مانگ لیا ..
تازہ ترین : 1

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کیلئے ازخود نوٹس لینے کا اختیار مانگ لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء)پنجاب اسمبلی کے تین سو ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کیلئے ازخود نوٹس لینے کا اختیار مانگ لیا ۔پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار دینے کے معاملے پر ایک ہو گئے۔ 371میں سے 300ارکان کے دستخطوں سے تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی Iکے چیئرمین و اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید بھی از خود نوٹس کے اختیار کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2014 - 22:19:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں