نذیر کی موت زہریلیاں گولیاں کھانے سے ہوئی،جوہر ٹاؤن میں قتل ہونیوالے آٹھ افراد کی حتمی میڈیکل رپورٹ جاری

جمعرات 13 مارچ 2014 22:17

نذیر کی موت زہریلیاں گولیاں کھانے سے ہوئی،جوہر ٹاؤن میں قتل ہونیوالے آٹھ افراد کی حتمی میڈیکل رپورٹ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) جوہر ٹاؤن میں 18فروری کو قتل ہونے والے آٹھ افراد کی حتمی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جسکے مطابق کینسر کے مریض نذیر کی موت زہریلیاں گولیاں کھانے سے ہوئی جبکہ سات افراد کو سروں پر گہری ضربیں لگا کر موت کے گھاٹ اتار ا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے سات میں سے پانچ افراد کو بیہوش کرنے کیلئے نشہ آور ادویات کا استعمال کیا گیا جسکے بعد انہیں سروں پر وار کر کے قتل کر کیا گیا جبکہ ایک خاتون اور بچی کو نشہ آور ادویات نہیں دی گئیں تاہم انہیں سروں پر شدید ضربیں لگا کر موت کے گھاٹ اتار ا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں