لاہور، ڈیوٹی سے غیرحاضری کی بناء پر ایل ڈی اے کے 5 اہلکار برطرف
تازہ ترین : 1

لاہور، ڈیوٹی سے غیرحاضری کی بناء پر ایل ڈی اے کے 5 اہلکار برطرف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ملازمت سے بلااجازت طویل عرصہ تک غیر حاضری کی بناء پر 5اہلکاروں کو برطرف کر دیا ۔ برطرف ملازمین میں اکرام اللہ ولد چوہدری احمد علی پٹواری ، محمد جاوید چوکیدار ، محمد رمضان ولد اکبر علی پٹواری ، محمد افضل نائب قاصد اور خالد پرویز نائب قاصد شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اکرام اللہ اور جاوید ایک سال سے زائد عرصہ سے ڈیوٹی سے بلااجازت غیر حاضر تھے اور ان تمام اہلکاروں کو بار بار نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے ۔

وقت اشاعت : 13/03/2014 - 17:05:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں